تہران/صنعا :ایران اور یمن میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، جہاں ایک طرف تہران میں سپریم لیڈر کی حمایت میں بڑے مظاہرے کیے گئے، وہیں یمن میں فلسطین، لبنان اور عراق کے حق میں لاکھوں افراد نے یکجہتی مارچ کیا۔ انقلاب اسکوائر پر ہزاروں کا اجتماع ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں شہریوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
انقلاب اسکوائر پر ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی، جو قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
ایک متاثر کن منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ماؤں نے اپنے ننھے بچوں کے ہمراہ خصوصی مارچ کیا، جو ایرانی قیادت کے ساتھ غیر متزلزل وفاداری کا ثبوت تھا۔ ’مزاحمتی تحریک‘ کے حق میں لاکھوں کا سمندر یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی عوامی غم و غصہ اور یکجہتی دیکھنے میں آئی۔ لاکھوں افراد نے ایران، لبنان، عراق اور فلسطین کے عوام کی حمایت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔
شرکاء نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مظاہرین نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور لبنان میں جاری کشیدگی رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
عالمی اہمیت مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے تنا