کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

05:46 PM, 18 Apr, 2026

کراچی: شہرِ قائد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز کراچی میں ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب کی جانب تھا۔    زمین میں زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔

مزیدخبریں