سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے  آرمی چیف کی ملاقات

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے  آرمی چیف کی ملاقات


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہیں۔

آرمی چیف کی شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات میں دفاع، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف پیاد بن حامد الرویلی سے ملاقات کی تھی۔

پاک فوج کے سربراہ کی ہونے والی ملاقات میں کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہونے والی ملاقات میں سعودی افواج کے ساتھ  مشترکہ مشقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے  کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی وزارت دفاع میں آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔