قومی اسمبلی میں فی یونیورسٹی بل منظور کرانے کیلئے 25 کروڑ روپے تک رشوت دی گئی: شاہد خاقان عباسی 

قومی اسمبلی میں فی یونیورسٹی بل منظور کرانے کیلئے 25 کروڑ روپے تک رشوت دی گئی: شاہد خاقان عباسی 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی نے آخری 10 دن میں جو کیا اس پر معافی مانگنا چاہیے۔ ہر یونیورسٹی کے بل کی منظوری کیلئے 25 کروڑ تک رشوت لی گئی ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ قومی اسمبلی پاکستان کی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی۔ آخری 10 دن میں جو ہوا اس پر تمام افراد کو اجتماعی معافی مانگنا چاہیے۔ ایم این ایز نے پیسے لے کر بل منظور کرائے۔ 

انہوں نے کہا کہ  میرے پاس اس کے ثبوت تو نہیں لیکن کہا جا رہاہے کہ   یونیورسٹی کے بل منظور کرانے کیلئے 15 سے 25 کروڑ دیے گئے۔ بعض ارکان کو یونیورسٹیوں میں حصہ بھی ملا۔ نیب کو اس کی انکوائری کرنا چاہیے۔ 

مصنف کے بارے میں