چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان

02:29 PM, 18 Aug, 2025

کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پرو ہاکی لیگ کے لیے کوالیفائی کرنے پر فی کھلاڑی 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان چیئرمین پی سی بی اور قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔

ملاقات میں ہاکی کی بحالی، پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے معاملات، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، اور ری ہیب کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کے امور کو پی سی بی کی میڈیکل ٹیم سنبھالے گی اور ویزا کے مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں کوالیفائی کرنے کو ایک بڑا اعزاز قرار دیا اور ہاکی کی ترقی و بحالی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں