خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا قدم: سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج دُگنا کر دیا گیا

01:57 PM, 18 Aug, 2025

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے معاوضے کی رقم دگنی کر دی ہے۔ جاں بحق افراد کے ورثا کو اب 10 لاکھ کی بجائے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق، سیلاب متاثرہ اضلاع کو 85 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ہیں اور چیکس کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے خود سوات کا دورہ کیا اور متاثرین میں معاوضے کے چیکس تقسیم کیے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور وزیراعلیٰ خود صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ندی نالوں کے قریب نہ جائیں، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 1700 پر اطلاع دیں۔

مزیدخبریں