ملائیکہ اروڑہ نے دوبارہ شادی کا عندیہ دے دیا، دوبارہ شادی اور محبت پر کھل کر بات کردی

07:33 PM, 18 Aug, 2025

ممبئی :بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑہ نے اپنی زندگی میں دوبارہ محبت اور شادی کے امکان پر کھل کر بات کی ہے۔ 51 سالہ ملائیکہ نے کہا ہے کہ وہ محبت پر پورا یقین رکھتی ہیں اور دوسری شادی کے حوالے سے کبھی ’نہ‘ نہیں کہا۔

انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو نصیحت کی کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں بلکہ زندگی کا تجربہ حاصل کر کے ہی یہ قدم اٹھائیں۔ ملائیکہ نے بتایا کہ جب انہوں نے ارباز خان سے شادی کی تھی تو وہ بہت کم عمر تھیں، اس لیے آج وہ یہی کہیں گی کہ شادی کو سنجیدگی سے لیا جائے۔

ملائیکہ اور ارباز خان نے 1998 میں شادی کی جو 2016 میں ختم ہوئی۔ ان کا  ایک بیٹا ارہان ہے۔

مزیدخبریں