جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی کی سطح بلند

09:47 AM, 18 Aug, 2026

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی اور صورتحال پری الرٹ تک پہنچ گئی، جبکہ شہر کے مختلف نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہوگیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ جبکہ گوالمنڈی کے مقام پر 7 فٹ تک بلند ہوئی۔ شمس آباد میں 115 ملی میٹر، پیرودہائی میں 72، گوالمنڈی میں 59، کچہری میں 26 اور نیو کٹاریاں میں 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد کے رین فال گیجنگ اسٹیشنز کے مطابق سیدپور میں 3، گولڑہ میں 22، بوکڑہ میں 59 جبکہ پی ایم ڈی اسٹیشن پر 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

شدید بارش کے باعث مری روڈ سمیت راولپنڈی کے مختلف نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس کے بعد واسا کی ٹیموں نے ڈی واٹرنگ آپریشن شروع کردیا ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نالہ لئی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں