بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی سکواڈ میں اہم تبدیلی

02:30 PM, 18 Aug, 2026

ڈارون : آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے جیک ویدرالڈ کی جگہ میٹ رینشا کو شامل کرلیا ہے۔

ڈارون میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے یہ تبدیلی کی۔ جیک ویدرالڈ پہلے میچ کی دونوں اننگز میں صرف 23 اور صفر رنز بنا سکے تھے۔

ویدرالڈ گزشتہ چھ ٹیسٹ میچز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور اس دوران ان کی بیٹنگ اوسط 20.36 رہی۔

دوسری جانب میٹ رینشا 2023 کے بعد دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے قریب ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سیزن کے شیفیلڈ شیلڈ میں 49.90 کی اوسط سے رنز بنائے اور تین سنچریاں سکور کیں۔

دوسرے ٹیسٹ میں مارنس لبوشین بھی دباؤ کا شکار ہوں گے، جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپننگ کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔

مزیدخبریں