ہاکی ورلڈ کپ 2026: آج چار اہم میچز کھیلے جائیں گے

03:05 PM, 18 Aug, 2026

 ایمسٹلوین :ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں آج 18 اگست کو چار اہم میچز کھیلے جائیں گے، جن میں مختلف ٹیمیں کوارٹر فائنل میں براہِ راست جگہ بنانے کے لیے ایکشن میں ہوں گی۔

دن کا پہلا مقابلہ ایمسٹلوین میں پول اے کے تحت نیوزی لینڈ اور جاپان کے درمیان ہوگا۔ اس کے بعد واؤرے میں پول سی کا اہم میچ سپین اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شام کے وقت واؤرے میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ ایمسٹلوین میں میزبان نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔

ان تمام میچز کے نتائج گروپ کی پوزیشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، کیونکہ ٹیمیں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے اگلے مرحلے میں براہِ راست رسائی کی کوشش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب ہاکی شائقین کی نظریں کل ہونے والے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے اہم مقابلے پر بھی مرکوز ہیں، جسے ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچز میں شمار کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں