اپنی بیوی فریال مخدوم اور گھر والوں کے درمیان صلح کروانے کا فیصلہ کر لیا، عامر خان

10:03 AM, 18 Dec, 2016

واشنگٹن میں ایک چیریٹی تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ گھر والوں اور اپنی بیوی فریال کے درمیان ہونے والی تقسیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، جو کچھ ہونا تھا وہ ہوچکا ،جلد یہ مسئلہ ختم ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک خاندان کی طرح رہنا چاہتے ہیں، اس میں تھوڑا وقت لگے گا ایک دن ایسا ضرور ہوگاکیونکہ ان کے لیے سب سے مشکل بات اپنی فیملی سے علیحدہ ہونا ہے۔
اس موقع پر عامر خان نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا تھا اور ان کی بیوی فریال مخدوم بھی تقریب میں موجود تھیں ، تاہم دونوں کے درمیان گفتگو نہیں ہوئی۔فریال اور ان کے سسرالیوں میں توتو میں میں اس وقت شروع ہوئی،جب انہوں نے ایک سیلفی سوشل میڈیا پر ڈال کر مداحوں سے رائے مانگی تھی،معمولی تکرار اتنی بڑھی کہ چند روز قبل عامر خان کے والد نےجوڑے کی طلاق کا کہہ ڈالا تھا۔

مزیدخبریں