آسام : بھارتی ان پڑھ چور اے ٹی ایم مشین چوری کرنے گئے مگر ۔۔۔۔

آسام : بھارتی ان پڑھ چور اے ٹی ایم مشین چوری کرنے گئے مگر ۔۔۔۔

آسام : ہندوستانی ریاست آسام میں پانچ ان پڑھ چوروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ایک بنک سے اے ٹیم مشین چرانے گئے ۔ مگر غلطی سے اے ٹی ایم مشین کی جگہ بنک میں نصب کی گئی ٹکٹ جاری کرنے والی مشین چرالے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پانچوں چور ایک نجی بنک میں رات کے اوقات میں داخل ہوئے ۔انہوں نے اے ٹی ایم مشین دھونڈنے کی کوشش تو انہیں ایک طرف رکھی مشین دکھائی دی جسے انہوں اٹھایا اور بھاگ نکلے ۔

اگلے روز پولیس نے تحقیقات کر کے تمام چوروں کو گرفتار کر لیا۔ْچوروں کو پوچھے جانے پر کہ وہ بنک سے یہ مشین کیوں لے گئے تھے تو ان کا کہناتھا کہ انہوں نے اس میں سے ابھی روپے نہیں نکالے جبکہ پولیس حکام نے جب انہیں یہ بتایا کہ وہ اے ٹی ایم مشین نہیں بلکہ ٹکٹ وینڈنگ مشین اٹھا لے گئے ہیں ۔

چوروں کو بڑی شرمندگی ہوئی ۔ پانچوں چوروں کو مزید تحقیقات کے لیے حوالات بھیج دیا گیاہے ۔