پاناما دستاویزات میں بھٹوخاندان کا ذکر ہے، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگ زیب کا کہناہے کہ بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہ بھی بتا دے کہ پاناما دستاویزات میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے البتہ بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے۔

08:25 PM, 18 Dec, 2016

وزیر مملکت مریم اورنگ زیب کا کہناہے کہ بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہ بھی بتا دے کہ پاناما دستاویزات میں وزیر اعظم کا نام نہیں ہے البتہ بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگ زیب نے ایک بیان میں کہا ہےکہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے، بلاول جب اخلاق سے گری باتیں کریں گے تو لوگ انہیں بچہ سمجھ کر نظر انداز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول کے آج اخلاق سے گرے ہوئے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کر دیا، بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہ بھی بتا دے کہ پاناما میں وزیر اعظم کا نام ہے ہی نہیں جبکہ بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپنے دورے میں کوئی جلسہ نہ کر سکنے والے آج کھلے عام جلسےکر رہےہیں یہی مسلم لیگ ن کی فتح ہے

مزیدخبریں