مسافر کوچ پر حملے، اغوا اور پولیس مقابلے کا مقدمہ کھمبڑا تھانہ میں درج

10:52 AM, 18 Dec, 2025

کھمبڑا: مسافر کوچ پر حملے، اغوا اور پولیس مقابلے کے واقعے کا مقدمہ کھمبڑا تھانہ میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقدمے میں 22 نامزد اور 4 نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا، ڈکیتی، پولیس مقابلہ، اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں لولائی، اندھڑ، چانڈیہ، سُکھانی، میرانی اور بکرانی گینگ شامل ہیں، جو اس علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق، تین روز قبل ڈاکوؤں نے صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دس سے زائد مسافروں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔ حملے میں دو افراد زخمی ہوئے، جب کہ ایک مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔

مزیدخبریں