خواتین و بچوں کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن، ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم؛مریم نواز

03:27 PM, 18 Dec, 2025

لودھراں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم ان کی ریڈ لائن ہیں اور عوام کی خدمت ان کا نصب العین ہے۔ انہوں نے ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت ملتان اور بہاولپور کے 9,005 طلبہ کو لیپ ٹاپس فراہم کیے۔

مریم نواز نے صوبے میں خواتین کی حفاظت، صفائی مہم، اور ہسپتال و سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بچوں اور خواتین کے لیے محفوظ ماحول بنایا گیا ہے اور صوبہ مافیا فری ہے۔

مزیدخبریں