بھارت کے دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ، خطے میں کشیدگی کے خدشات

05:57 PM, 18 Dec, 2025

اسلام آباد: بھارت کے دفاعی اخراجات میں مسلسل اضافہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کے خدشات کو بڑھا رہا ہے۔ بھارت نے اپنی آتمانربھر پالیسی اور علاقائی برتری کے مقصد کے لیے ہتھیاروں اور جدید دفاعی سازوسامان کی خریداری تیز کر دی ہے۔

بھارتی حکومت مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں دفاعی شعبے کے لیے 20 سے 25 فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے۔ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کا دفاعی بجٹ کئی گنا زیادہ ہے: پاکستان کا دفاعی بجٹ مجموعی قومی پیداوار کا صرف 1.97 فیصد ہے، جبکہ بھارت نے 6.81 کھرب بھارتی روپے (78.70 ارب امریکی ڈالر) دفاعی شعبے کے لیے مختص کیے ہیں، جس کا 26 فیصد حصہ نئے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے رکھا گیا ہے۔

بھارت نے امریکہ، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سے ہیلی کاپٹر، طیارے، ریڈارز، راکٹ، اسالٹ رائفلز، میزائلز اور دیگر فوجی سازوسامان خریدا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج محدود وسائل کے باوجود اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ریاست کے دفاع کو یقینی بنا رہی ہیں، جبکہ بھارت کے بڑھتے دفاعی اخراجات خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کے خدشات کو بڑھا رہے ہیں۔

مزیدخبریں