نائب وزیرِ اعظم کی زیر صدارت PAMI کمیٹی کا اجلاس، میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے مسائل پر غور

06:48 PM, 18 Dec, 2025

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت PAMI سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل اداروں کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ترجمان دفترِ نائب وزیرِ اعظم کے مطابق اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم نے معیاری میڈیکل تعلیم یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا اور میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کے منصفانہ اور شفاف تعین پر زور دیا۔ انہوں نے ریگولیٹری فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے کی بھی ہدایت دی۔

اجلاس میں مستقبل کے چیلنجز کے لیے باصلاحیت ہیلتھ پروفیشنلز کی تیاری پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ صحت، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، پنجاب حکومت کے مشیر برائے صحت اور پی ایم ڈی سی، وزارتِ صحت، PAMI کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان سمیت دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں