پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط بہت مضبوط ہیں: صدر مملکت آصف علی زرداری

10:20 PM, 18 Dec, 2025


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں تاجکستان کے ثقافتی ہفتے کا افتتاح کیا اور تقریب میں شریک تاجک وزیر ثقافت اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ مختلف ثقافتی سٹالز کا بھی دورہ کیا۔ صدر نے اسٹالز میں نمائش شدہ ثقافتی اشیاء اور سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی روابط بہت مضبوط ہیں اور ہمارے خطے صدیوں سے شاہراہ ریشم کے ذریعے تجارتی اور ثقافتی طور پر جڑے رہے ہیں۔ انہوں نے تاجک وزیر ثقافت، سفیر اور وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

مزیدخبریں