نواز شریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر ظلم ہوگا

نواز شریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر ظلم ہوگا
کیپشن: فوٹو بشکریہ نیو نیوز ویب

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج ہونا چاہیئے ۔ ان کا بہتر علاج نہیں ہورہا،نواز شریف کے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر بہت ظلم و زیادتی ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے صدر شہبازاپنے بھائی نواز شریف کی عیادت کے لیے جناح ہسپتال پہنچ گئے ، اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجو د تھی ، لیگی رہنماؤں نے اپنے رہنماء کی آمد پر شاندار استقبال کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہناتھا کہ علاج ہونا چاہیئے علاج میں ایک منٹ کی تاخیر بہت ظلم و زیادتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ کیس جھوٹا یہ بات میں نے عدالت میں بھی کہی میری کمر میں تکلیف ہے جس کا علاج چل رہاہے ۔