سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم ترین خبر آگئی

03:57 PM, 18 Feb, 2019

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں تقریباََ 21 ارب ڈالر کی قلیل، وسطی اور طویل المدتی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب آئندہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں 21 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔ دستاویز کے مطابق سعودی عرب دس سال تک کی قلیل مدت کی سرمایہ کاری کریگا جس میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ دو سے تین سال کے اندر دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ۔ جبکہ تین سے پانچ سال کی طویل مدت کے لیے 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائیگی ۔
قلیل مدتی منصوبوں میں ایل این جی کے دو نئے منصوبے شامل بھی ہیں ایل این جی منصوبوں پر چار ارب ڈالر سرمائی کاری کی جائیگی ۔

مزیدخبریں