ثانیہ مرزا بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں

ثانیہ مرزا بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں
کیپشن: Image by facebook

ممبئی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا بھی انتہا پسندوں کے نشانے پر آ گئیں ، بی جے پی کے ایم ایل اے نے ثانیہ کو پاکستانی بہو کا نام دے کر برانڈ ایمبیسیڈر کا عہدہ واپس لینے کی درخواست کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے معروف ٹینس سٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی طرف توپوں کا رخ موڑتے ہوئے ان تمام سرکاری اعزازت سے الگ کرنے کی درخواست کر دی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اتنی بڑی کارروائی کے بعد بھارت کو چاہئے کہ پاکستان سے جڑے تمام افراد سے نہ صرف تعلقات کو ختم کیا جائے بلکہ ان میں فرق کو بھی واضح کیا جائے۔