ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی بقا کی جنگ، نمیبیا کے خلاف 'کرو یا مرو' کا مقابلہ آج

09:59 AM, 18 Feb, 2026

کولمبو : آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے اہم ترین معرکے میں آج پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں کولمبو کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں بقا کی جنگ کی حیثیت رکھتا ہے جہاں جیت ہی اگلے مرحلے کی ضمانت ہوگی۔
پاکستان اور نمیبیا کے درمیان یہ اہم مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس میچ میں فتح حاصل کرنا لازمی ہے۔ شکست کی صورت میں گرین شرٹس کا ورلڈ کپ کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا اور انہیں وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔
بھارت پہلے ہی اپنی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔امریکہ  اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔پاکستان آج کی جیت پاکستان کو براہ راست اگلے مرحلے میں لے جائے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کولمبو میں موسم مداخلت کرتا ہے اور میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے، تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ اس صورت میں بھی پاکستان کو فائدہ پہنچے گا اور وہ ایک پوائنٹ کے فرق کی بنیاد پر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

مزیدخبریں