افغانستان کی عالمی تنہائی: طالبان دور میں افغان پاسپورٹ دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

11:24 AM, 18 Feb, 2026

دبئی/ کابل  معروف عالمی نیوز ایجنسی گلف نیوز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت کی مبینہ آمریت، انتظامی بدحالی اور دہشت گردی کی سرپرستی نے افغان شہریوں کو شدید عالمی تنہائی کا شکار کر دیا ہے۔ اس کا واضح ثبوت عالمی پاسپورٹ انڈیکس میں افغان پاسپورٹ کی بدترین تنزلی ہے۔
عالمی پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ ترین رینکنگ میں افغان پاسپورٹ کے حوالے سے درج ذیل پریشان کن حقائق سامنے آئے ہیں۔ افغان پاسپورٹ 101 ویں نمبر پر آکر دنیا کا پست ترین اور کمزور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے۔افغان شہری اب دنیا کے صرف 25 ممالک میں ہی سفر کرنے کے اہل ہیں، جو کہ عالمی سطح پر کسی بھی ملک کی سب سے کم رسائی ہے۔یہ درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری میں افغان دستاویزات کی ساکھ تقریباً ختم ہو کر رہ گئی ہے۔
رپورٹ میں افغان شہریوں کی اس حالتِ زار کی بنیادی وجوہات درج ذیل بتائی گئی ہیں۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے عالمی برادری نے کابل سے فاصلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ سرکاری اداروں کی نااہلی اور پاسپورٹ کے اجراء میں دشواریوں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ دہشت گرد گروپوں کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کے الزامات نے افغان پاسپورٹ پر بین الاقوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

مزیدخبریں