کوئٹہ/ بارکھان : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا۔
سی ٹی ڈی نے بارکھان میں خفیہ اطلاع پر مبنی (Intelligence Based) آپریشن کیا ۔ یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی پختہ اطلاع پر کی گئی۔ نتائج: فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کا بڑا کریک ڈاؤن: دو مختلف مقابلوں میں 14 دہشت گرد ہلاک
11:38 AM, 18 Feb, 2026