لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کہانیاں گھڑنے اور بار بار بیان بدلنے کے عادی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کبھی سیاست نہیں کی اور نہ ہی کوئی غفلت برتی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے سابقہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جب وہ گھر پر تھے تو کہتے تھے مجھے زہر دیا جائے گا، اب جیل گئے تو کہتے ہیں مجھے مار دیا جائے گا۔ وہ مسلسل جھوٹا پروپیگنڈا کرتے ہیں اور ہر بار پکڑے جاتے ہیں۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے پوری دنیا میں صرف ایک ہی آنکھ کا مسئلہ ہے۔۔
وزیر اطلاعات نے توشہ خانہ کیس اور گھڑی کے معاملے پر سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا "گھڑی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صرف گھڑی کی سوئیاں دیکھنے کا معاملہ تھا جو اب حل ہو چکا ہے۔عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا "رہائی فورس" بنانے کا اعلان ملک میں فساد پھیلانے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔ جیل سے ہمیشہ ریاست سے لڑنے اور فتنہ و فساد پھیلانے کے پیغامات آتے ہیں۔
"بانی پی ٹی آئی جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے ماہر ہیں": عظمیٰ بخاری کی جیل سے آنے والے پیغامات پر کڑی تنقید
01:47 PM, 18 Feb, 2026