پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کی تحریک کو منظم کرنے کے لیے ایک مخصوص "رہائی فورس" کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما سہیل آفریدی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فورس کی رکنیت سازی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی کے مطابق اس فورس کا دائرہ کار وسیع ہوگا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کی نمائندگی شامل کی جائے گی۔ انصاف یوتھ ونگ، وویمن ونگ، وکلاء، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنلز کو فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔
یہ فورس کسی قسم کے تشدد کے بجائے مکمل طور پر "پرامن سیاسی و قانونی جدوجہد" کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے متحرک رہے گی۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ فورس کے ممبران سے عید الفطر کے فوراً بعد باقاعدہ طور پر حلف لیا جائے گا۔ حلف برداری کے بعد یہ فورس صوبائی اور وفاقی سطح پر اپنے احتجاجی اور قانونی لائحہ عمل کا آغاز کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے "خصوصی فورس" بنانے کا اعلان، بھرتیوں کا آغاز
03:43 PM, 18 Feb, 2026