نئی دہلی/ڈھاکہ:جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک، بنگلادیش اور بھارت میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد ان ممالک میں باقاعدہ طور پر رمضان کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بھارت اور بنگلادیش کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹیوں کے مطابق چاند نظر آنے کے معتبر شواہد موصول ہوئے ہیں۔ بھارتی شہر الہ آباد سمیت کئی دیگر مقامات سے چاند کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی دونوں ممالک میں کل جمعرات، 19 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔
دوسری جانب سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے۔ گزشتہ شب سعودی عرب میں چاند کے باقاعدہ اعلان کے بعد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین اور نمازیوں نے شرکت کی، جس سے ایک نہایت روح پرور سماں دیکھنے کو ملا۔
بنگلادیش اور بھارت میں رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
06:39 PM, 18 Feb, 2026