ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

07:09 PM, 18 Feb, 2026

کراچی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1,114 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 4,933 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں