صرف پانچ سکینڈ میں دنیا بھر میں کیا کام ہو جاتے ہیں ،جانیئے اہم معلومات

صرف پانچ سکینڈ میں دنیا بھر میں کیا کام ہو جاتے ہیں ،جانیئے اہم معلومات

اسلام آباد : ویسے تو پاکستانی قوم کو وقت کے ضیاع کا اتنا زیادہ احساس نہیں ہوتا مگر مقابلے میں دیکھیئے دوسرے ممالک میں گھنٹوں کی بجائے صرف چند سکینڈوں میں دنیا میں کیا تبدیلیاں اور کام ہوتے ہیں تو حیران رہ جائیں گے ۔امریکا کی ایک ویب سائیٹ buzzfeed نے پانچ سیکنڈز میں انجام پانے والے حیرت انگیز کاموں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ پانچ سکینڈز میں دنیا میں کیا کیا ہوتا ہے۔

1۔جرمنی اور امریکا کی سپر مارکیٹوں میں پانچ سیکنڈ کے وقت میں غذائی مواد اور مشروبات ختم ہو جاتی ہیں۔ جرمنی کی سپر مارکیٹ میں یہ مقدار 3.7 ٹن اور امریکا میں 4.5 ٹن غذائی مواد اور مشروبات فروخت ہو جاتے ہیں۔

2۔ پانچ سیکنڈز میں کوکا کولا کی 35 ہزار بوتلیں خالی ہوتی، 254 کپ کافی پی جاتی اور کھانے کے 20 ہزار پیکٹ خالی ہوجاتے ہیں۔

3۔ پانچ سکینڈ میں 12 گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ ’’امازون‘‘ کمپنی کی 7 ہزار اشیا فروخت ہوتی ہیں اور جوتے تیار کرنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ’’Nike‘‘ تین ہزار سے زاید جوتے تیار کرتی ہے۔

4۔ پانچ سکینڈ میں دنیا بھر میں 9098 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے۔

5۔ پانچ سیکنڈ میں دنیا بھر کے جنگلوں میں 2.47 ایکڑ سے جنگلات ختم ہوتے ہیں اور اتنے ہی وقت میں سمندروں سے 80 ہزار ٹن بخارات پیدا ہوتے ہیں۔

6۔دنیا بھر میں پانچ سکینڈز میں ایک ہوائی جہاز ٹیک آف کرتا ہے۔

7۔ پانچ سیکنڈ میں صحراؤں میں 10.3 ایکڑ کا اضافہ ہوتا اور کائنات 45 میل وسیع ہوتی ہے۔

8۔ مکڈونلڈ پانچ سیکنڈز میں 375 سینڈوچ فروخت کرتا ہے۔ اسی وقت میں امریکی 1750 پیزے کھا جاتے ہیں۔

9۔ دنیا بھر میں کٹ کیٹ کی 2090 چاکلیٹ کھائی جاتی ہیں اور نیوٹیلا کے دو پیکٹ فروخت ہوتے ہیں۔

10 ۔ پانچ سیکنڈز میں فیس بک پر دو لاکھ 5 ہزار نئے مواد شامل کیے جاتے ہیں۔ ٹوئٹر پر 23 ہزار ٹویٹس جاری ہوتی ہیں، سنیپ چیٹ سے 8666 پیغامات جاری اور 17 ملین ای میل کی جاتی ہیں۔

11۔ پانچ سیکنڈز میں گوگل پر 1860 افراد فحش مواد تلاش کرتے ہیں اور انسٹا گرام پر 300 نئی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔

12۔ پوری دنیا میں ایک دمیتا باربی فروخت کیا جاتا ہے۔

13 پانچ سیکنڈز میں ’’Nike‘‘ کمپنی تین ہزار ڈالر سے زیادہ کا منافع کماتی ہے۔

14۔ اتنے مختصر وقت میں 35 ہزار 916 ٹوکریوں میں کوڑا کرکٹ ڈالا جاتا ہے۔ پانچ سکینڈز میں امریکی 60 ہزار پلاسٹک کے بیگ استعمال کرتے ہیں۔

15۔ دنیا بھر میں پانچ سکینڈز میں نو افراد فوت ہوتے، ایک بچہ بھوک سے لقمہ اجل بنتا اور 21 بچے پیدا ہوتے ہیں۔

16۔ پانچ سیکںڈز میں کرہ ارض پر 500 بار بجلی گرتی اور 1.6 میل تک بادلوں کی گرج پہنچتی ہے۔

17۔ ہر پانچ سیکنڈ میں انسانی جسم میں موجود خلیوں میں 50 ہزار کیمیائی تعامل پیدا ہوتے ہیں۔

18۔ اوپرا وینفری پانچ سیکنڈز میں 43 ڈالرز ، بیل گیٹس 1250 ڈالر یعنی یومیہ 20 ملین ڈالر کماتے ہی