اداکار شان نے وزیر اعظم کو اہم پیغام بھیجوا دیا!

اداکار شان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کو یقینی بنانے کےموثر اقدامات کیے جائیں

اداکار شان نے وزیر اعظم کو اہم پیغام بھیجوا دیا!

 لاہور: اداکار شان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کو یقینی بنانے کےموثر اقدامات کیے جائیں۔

بھارتی فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر کڑی تنقید کرنے والے اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، اسی طرح ایک کمیٹی ایسی بھی بنائی جائے جواس بات کو یقینی بنائے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے۔