عمران خان سے اداکارہ فضا علی کی بیٹی کی ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

عمران خان سے اداکارہ فضا علی کی بیٹی کی ملاقات، نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ فضا علی نے بیٹی کی خواہش پر اس کی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرا دی۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ فضا علی کی بیٹی ٹی وی پر عمران خان کی تقاریر اور پروگرامز دیکھ کر ان کی مداح بن گئی تھی۔

اس نے اپنی والدہ سے بار بار اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ عمران خان سے ملنا چاہتی ہے جس پر فضا علی نے تحریک انصاف کے رہنمائوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کی ایک بار عمران خان سے ملاقات کروا دیں جس پر مقامی رہنمائوں کی کوششوں سے فضا علی اور ان کی بیٹی کی عمران خان سے ملاقات ہو گئی۔

ملاقات میں عمران خان نے فضا علی کو ٹی وی کی بہترین اداکارہ قرار دیا اور ان کی مزید کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے فضا علی کی بیٹی کو بھی پیار کیا اور اس کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فضا علی نے عمران خان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے قومی جذبے کی تعریف کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں