گل پلازہ آتشزدگی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا دورہ، جانیں بچانا پہلی ترجیح قرار

09:57 AM, 18 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور جاری امدادی و ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت پہلی ترجیح لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سامان کے نقصان سے زیادہ انسانی جانوں کی فکر ہے، جو قابلِ تحسین عمل ہے۔ کامران ٹیسوری نے دکانداروں پر زور دیا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اپنی دکانوں اور عمارتوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں اور افراد کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ گورنر سندھ نے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی فوری طور پر طلب کر لی ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق ریسکیو اور کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں