گل پلازہ میں شدید آگ، 1200 سے زائد دکانیں متاثر، عمارت کا ایک حصہ منہدم

10:46 AM, 18 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی شدید آتشزدگی نے پلازے کی گراؤنڈ فلور پر موجود تمام دکانیں جل کر خاکستر کر دی ہیں۔ پلازہ میں کل 1200 سے زائد دکانیں موجود ہیں۔ آگ کے باعث عمارت کے مختلف حصوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت کا ایک حصہ بھی گر چکا ہے۔

ریسکیو کے ترجمان کے مطابق تپش اور شدید دھویں کی وجہ سے عمارت کے اندر داخل ہونا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ تیسرے درجے کی آگ کے اثرات سے عمارت کے پلر کمزور ہو گئے ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے 20 فائر ٹینڈرز، 4 اسنارکل اور ایک واٹر باوزر کی مدد سے کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام نے ریسکیو اور امدادی آپریشن میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں