وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہار افسوس، زخمیوں اور متاثرین کو فوری امداد کی ہدایت

11:35 AM, 18 Jan, 2026

اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں لگنے والی آتشزدگی کے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

وزیر اعظم نے متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ نے بھی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو اور امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں