صورتحال انتہائی خطرناک , گل پلازہ میں کسی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں:آئی جی سندھ کا اعلان

12:24 PM, 18 Jan, 2026

کراچی :کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں جاری آتشزدگی کے حوالے سے آئی جی سندھ جاوید عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اب تک فائر فائٹرز بھی عمارت کے اندر داخل نہیں ہو سکے۔ آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ جب تک آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاتا، کوئی بھی شخص پلازہ میں داخل نہیں ہو سکتا تاکہ مزید انسانی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

مزیدخبریں