اسلام آباد :صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ میں لگنے والی شدید آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔
صدر زرداری نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور سندھ حکومت و متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو فوری اور ہر ممکن امداد فراہم کریں۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑنے کی تاکید بھی کی۔
صدرِ پاکستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل دے۔
واقعے کے حوالے سے رپورٹوں کے مطابق کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے، جبکہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔