جاتی امرا میں جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بھی شریک ہوئے

05:22 PM, 18 Jan, 2026

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب جاتی امرا فارم ہاؤس میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جنید صفدر اور شانزے علی روحیل کے ولیمہ کی اس تقریب میں ملک کی اہم سیاسی اور عسکری شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ولیمہ کی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بھی شریک ہوئے، جبکہ مجموعی طور پر 800 مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔

نمائندہ نیو نیوز لاہور وقاص غوری کے مطابق مہمانوں کی تواضع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ کھانوں میں سٹارٹر کے طور پر سوپ شامل ہے، جبکہ چکن دمپورہ، دیسی مرغ، امرتسری مٹن پلاؤ، بشیر دارالماہی کی فش اور دیسی گھی سے تیار کیا گیا گاجر کا حلوہ مہمانوں کو پیش کیا جائے گا۔

ولیمہ کی تقریب کے موقع پر جاتی امرا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مہمانوں کی آمد کے لیے خصوصی انتظامی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں