آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینی بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے

10:38 AM, 18 Jul, 2025

سڈنی : معروف آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر نہتے فلسطینی بچوں اور شہریوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کی ہے۔ خواجہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلسطینی بچوں پر ظلم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بچوں کی دلخراش ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ یہ منظر دیکھنا بہت مشکل ہے، ایسے حالات میں زندگی گزارنے کا تصور بھی دل دہلا دینے والا ہے۔ انہوں نے اس بربریت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یونیسیف نے اس صورتحال کو بچوں کے لیے قبرستان قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو سال گزر چکے ہیں اور اب بھی معصوم بچے مارے جا رہے ہیں، لوگوں کو بھوکا رکھا جا رہا ہے اور ابتدائی طبی امداد کے مراکز پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ خواجہ نے کہا کہ وہ اس ظلم کے خلاف بولتے رہیں گے اور اگر ہم اس پر خاموش ہو گئے تو سمجھ لیں کہ ہم ختم ہو چکے ہیں۔ ان کا پیغام تھا کہ ہر انسان کو آواز اٹھانی چاہیے اور انسانیت، مساوات اور بہتر مستقبل کے لیے ہمیشہ کھڑا رہنا چاہیے۔

 
 

مزیدخبریں