کراچی: معروف ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے کیس میں پولیس کو پوسٹ مارٹم کے دوران کیے گئے کیمیکل ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹس موصول ہو گئی ہیں، جن سے ان کی موت کی ممکنہ وجہ سامنے آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، حمیرا اصغر کے پوسٹ مارٹم کے دوران مختلف اقسام کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کے نمونے جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری کو بھیجے گئے تھے۔ لیبارٹری کی ابتدائی رپورٹ میں زہریلے مادے یا مشکوک کیمیکل کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تاہم مکمل رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق، اداکارہ کی موت کسی زہریلی شے کے باعث نہیں ہوئی، جس سے کیس کا رخ اب قدرتی موت کی جانب مڑتا نظر آ رہا ہے۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے ڈیفنس فیز 6 اتحاد کمرشل کی رہائشی عمارت کی چوتھی منزل سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد یہ کیس زیر تفتیش ہے۔