عثمان خواجہ کا فلسطینی بچوں پر مظالم کے خلاف مؤقف، سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کر دی

02:53 PM, 18 Jul, 2025

سڈنی : آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر فلسطینی بچوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آئے۔

انہوں نے ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں زخمی فلسطینی بچوں کو دکھایا گیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں خواجہ نے کہا:

    "یہ مناظر دیکھنا تکلیف دہ ہے، ایسے حالات میں جینا کیسا ہوگا؟ یہ ظلم اب بھی جاری ہے، جبکہ یونیسیف نے اسے بچوں کے لیے قبرستان قرار دیا ہے۔"

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ دو سال گزر چکے ہیں لیکن فلسطینی بچوں کی حالت مزید بگڑ رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے انسانیت، برابری اور انصاف کے لیے آواز بلند کرنے کی اپیل کی۔

مزیدخبریں