عمران اشرف کی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ریلیز کے لیے تیار، پوسٹر جاری

03:21 PM, 18 Jul, 2025

لاہور : پاکستانی اداکار عمران اشرف کی پہلی پنجابی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا" ریلیز کے لیے مکمل تیار ہے۔ فلم کا پوسٹر حال ہی میں عمران اشرف نے اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی دیکھنے میں آئی۔

یہ فلم ایک کینیڈین پنجابی کامیڈی ہے، جو بین الاقوامی طلبہ کی زندگی اور چیلنجز پر مبنی ہے۔ فلم میں عمران اشرف کے ساتھ بھارتی اداکار جسی گل، رنجیت باوا، نرمل رشی اور پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی بھی شامل ہیں۔ ہدایتکاری رُپن بال نے کی ہے جبکہ کہانی سریندر اروڑا نے تحریر کی ہے۔

مزیدخبریں