کراچی :سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو جہاں وہ خوشی خوشی جھاڑو پھیرتے ہوئے گانا گا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بیٹی سے بات بھی کر رہی ہیں۔
صارفین نے اداکارہ کی خوش مزاجی اور والدہ ہونے کے جذبے کو خوب سراہا۔ کچھ نے انہیں بہترین والدہ اور بہترین اداکارہ قرار دیا جبکہ کچھ نے اداکارہ کے لباس پر ہلکی پھلکی تنقید بھی کی۔