خیبرپختونخوا حکومت کا اہم فیصلہ : منشیات کیسز میں سزائے موت ختم کرنے کا اعلان

05:00 PM, 18 Jul, 2025


پشاور : خیبرپختونخوا کابینہ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں اجلاس میں منشیات کے مقدمات میں سزائے موت ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے لیے قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں صوبائی وزراء اور حکام نے دیگر اہم معاملات پر بھی غور کیا، جن میں ڈیڈک چیرمینز کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری، صحت و تعلیم کے شعبوں میں این جی اوز کے لیے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی تاکہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ کرم میں امن کی بحالی خوش آئند ہے اور دیگر علاقوں میں بھی جرگوں کے ذریعے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں 3 ایم پی او قانون میں اصلاحات کی منظوری دی گئی ہے تاکہ اس قانون کا غلط استعمال روکا جا سکے۔ علاوہ ازیں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے شہداء کے ورثا کے لیے مالی امداد بھی منظور کی گئی۔

مزیدخبریں