وفاقی وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں میں ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ

06:31 PM, 18 Jul, 2025

اسلام آباد : وفاقی وزارت داخلہ نے اپنے تمام ذیلی اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان کو دور کرنے اور باہمی کوآرڈینیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سروس ڈیلیوری میں بہتری اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں سے تین دن میں جامع پلان اور قواعد و ضوابط میں اصلاحات سے متعلق سفارشات طلب کرلی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے مؤثر طریقہ کار اپنائیں اور مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صلاحیتوں کے اشتراک سے ہی اداروں کی استعدادکار میں اضافہ ممکن ہے۔

مزیدخبریں