آئی سی سی کا لاس اینجلس اولمپکس کے لیے کوالیفکیشن کا ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ

06:38 PM, 18 Jul, 2025

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی کوالیفکیشن کے عمل کے لیے ایک خصوصی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اس گروپ میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو اور بورڈ کے اہم اراکین شامل ہوں گے اور انہیں مکمل اختیارات دیے جائیں گے تاکہ وہ کوالیفکیشن کے معیار اور طریقہ کار کا تعین کر سکیں۔

اس ورکنگ گروپ کا بنیادی مقصد اولمپکس میں کرکٹ ٹیموں کی کوالیفکیشن کے لیے مناسب ضوابط اور قواعد وضع کرنا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے انعقاد کی تجویز بھی زیر غور آئی، مگر فیوچر ٹور پروگرام کی مصروفیات کی وجہ سے اس کا انعقاد ممکن نہ ہو سکے گا۔

اگر کوالیفکیشن کے لیے رینکنگ سسٹم اپنانے کا فیصلہ کیا گیا تو اس کے لیے ایک مناسب کٹ آف ڈیٹ مقرر کرنا بھی ضروری ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں کم از کم 15 سال کا تجربہ برقرار رکھا جائے تاکہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

 
 

مزیدخبریں