واشنگٹن :امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.10 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 87.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 3.14 ڈالر مہنگا ہو کر 82.09 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
دیگر اقسام میں مربان خام تیل 80.77 ڈالر جبکہ ڈبلیو ٹی آئی مڈلینڈ 81.81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سپلائی خدشات کو قرار دیا جا رہا ہے۔