ورلڈکپ فاتح ٹیم کے لیے پہلی بار خصوصی چیمپئن رنگز کا اعلان

02:55 PM, 18 Jul, 2026

میکسیکو : فیفا نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو ارجنٹینا اور سپین کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز پیش کی جائیں گی۔

فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن ٹیم کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی، جبکہ یادگاری رنگز شائقین کی خریداری کے لیے بھی دستیاب ہوں گی۔ ان رنگز میں ورلڈکپ ٹرافی کا ڈیزائن شامل ہوگا اور ان پر خصوصی کندہ کاری کی جائے گی۔

چیمپئن رنگز دینے کی روایت امریکی کھیلوں، خصوصاً این ایف ایل کے سپر باؤل میں طویل عرصے سے موجود ہے، جسے اب پہلی بار فٹبال ورلڈکپ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ورلڈکپ فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔ یہ ان کی ٹورنامنٹ کے کسی میچ میں پہلی شرکت ہوگی۔

ٹرمپ اور فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے تعلقات بھی ماضی میں زیر بحث رہے ہیں، جبکہ ٹورنامنٹ سے متعلق بعض فیصلوں پر شفافیت کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں