کمرشل طیاروں کے ایندھن کی قیمت بڑھ گئی، نئی شرح کا اعلان

03:28 PM, 18 Jul, 2026

کراچی(کاشف منیر  )حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد فضائی کمپنیوں کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔
  ذرائع کا کہنا ہے کہ  جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 35 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 291 روپے 55 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات بڑھ سکتے ہیں، جس کے باعث فضائی کمپنیوں کی جانب سے ٹکٹوں کے کرایوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں