بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورک کے خلاف امریکا میں کریک ڈاؤن

03:42 PM, 18 Jul, 2026

اسلام آباد: بھارتی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف امریکا میں کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، جہاں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی شہری نتیش کوشل کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی جریدے  دی ہندو کے مطابق ایف بی آئی کی کارروائی میں گرفتار ہونے والا نتیش کوشل مبینہ طور پر ایک جرائم پیشہ گروہ کے لیے کام کر رہا تھا اور مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیٹرک گینڈی کے مطابق بعض جرائم پیشہ تنظیمیں بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے لیے منظم نیٹ ورک قائم کرتی ہیں اور کارروائیوں کے ذریعے ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض گروہوں نے بیرون ملک بھی اپنی سرگرمیاں پھیلانے کی کوشش کی، جس پر امریکی سیکیورٹی اداروں نے نگرانی اور کارروائیاں مزید بڑھا دی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں