نورین نیازی کا ’معرکۂ حق‘ اور پاک فوج سے متعلق متنازع بیان سرخ لائن عبور کرنے کے مترادف قرار

05:18 PM, 18 Jul, 2026

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے ’معرکۂ حق‘ اور پاک فوج سے متعلق بیان پر شدید   ردعمل سامنے آیا ہے۔

نورین نیازی نے یوٹیوب انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ’معرکۂ حق‘ افواجِ پاکستان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ تھا، جبکہ انہوں نے بھارت کے حوالے سے بھی مختلف الزامات عائد کیے۔

ان کے بیان پر ناقدین نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات قومی معاملات پر تنازع پیدا کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے مؤقف کو پاکستان مخالف حلقے اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں